ویسٹ انڈیز کے سابق جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے 2021 میں آئی پی ایل چھوڑنے کی وجہ بتا دی۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ پنجاب کنگز میں ان کے ساتھ بے عزتی کی گئی، جس کے باعث وہ زندگی میں پہلی بار ڈپریشن کا شکار ہوئے۔
واضح رہے کہ 2021 میں آئی پی ایل کووڈ کیسز میں اضافے کے سبب مئی میں معطل کی گئی تھی اور بعد میں یو اے ای میں مکمل کرائی گئی۔ لیگ دوبارہ شروع ہونے کے بعد گیل نے پنجاب کنگز کی جانب سے صرف دو میچز کھیلے اور پھر مبینہ طور پر ’ببل فٹیگ‘ کے باعث بایو سیکیور ماحول چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
کرس گیل نے بتایا کہ پنجاب کنگز میں ان کے ساتھ سینئر جیسا سلوک نہیں کیا گیا، ان کی تذلیل کی گئی اور انہیں بچوں کی طرح برتا گیا۔ یہ پہلی بار تھا جب انہوں نے ڈپریشن کا تجربہ کیا، اور یہی وجہ تھی کہ ان کی آئی پی ایل قبل از وقت ختم ہوئی۔






