علیمہ خان کی گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کارکنان کا صحافیوں پر تشدد

0
264

راولپنڈی: سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں نے صحافیوں پر تشدد کیا، جس کے بعد میڈیا ٹاک کا بائیکاٹ کر دیا گیا۔

صحافی طیب بلوچ کو تشدد کا نشانہ بنا کر میڈیا ٹاک سے باہر نکالا گیا، اور اس دوران قیادت نے کارکنان کو نہیں روکا۔

ایس پی صدر نبیل کھوکھر، اے ایس پی زینب ایوب اور ایس ایچ او اعزاز عظیم نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

متاثرہ صحافیوں نے اڈیالہ چوکی میں درخواست دی، اور تشدد کرنے والے کارکنان کی گرفتاری کے لیے مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد اڈیالہ کے قریب موجود ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا