جامعہ کراچی کی اراضی فوری واگزار کرانے کی منظوری

0
108

جامعہ کراچی کی سنڈیکیٹ نے قبضہ شدہ اراضی فوری واگزار کرانے اور مزید قبضے سے بچانے کے لیے سیکیورٹی گارڈز تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں اراضی واگزار کرانے کے لیے متعلقہ اداروں سے فوری رابطے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ اس مقصد کے لیے تجربہ کار لیگل فرم کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

مزید برآں، پانچ رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو لیگل فرم کو ضروری معلومات فراہم کرے گی۔ اجلاس میں اراضی کے تحفظ کے لیے خصوصی گارڈز کی مستقل تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی۔

وائس چانسلر نے کہا کہ جامعہ کی زمین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور میڈیا و سول سوسائٹی کے کردار کو سراہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا