لاہور میں غربت سے تنگ ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے 6 ماہ کے بچے کو 50 ہزار روپے میں فروخت کر کے اغوا کا ڈرامہ رچا دیا۔
تھانہ کاہنہ میں درج ایف آئی آر میں خاتون صوفیہ نے دعویٰ کیا کہ نامعلوم شخص نے اس کا بچہ چھین لیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے بچہ بازیاب کروا لیا۔
پولیس کے مطابق بچے کو ایک گھر سے 50 ہزار روپے میں خریدا گیا تھا۔ بچے کی ماں نے بتایا کہ گھر میں فاقے ہیں اسی لیے بچہ بیچا۔ پولیس نے بچے کو خریدنے والے شخص اور ایک دائی کو گرفتار کر لیا ہے۔





