اسرائیل کا قطر پر حملہ، حماس کے اہم رہنما شہید

0
193

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں زور دار دھماکوں کے بعد کالے دھوئیں کے بادل چھا گئے اور شہر میں افراتفری مچ گئی۔

اطلاعات کے مطابق یہ دھماکے کاتارا ڈسٹرکٹ میں ہوئے جہاں مبینہ طور پر حماس کا دفتر اور رہنماؤں کی رہائش گاہیں واقع ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ اسرائیلی حملہ تھا جس کا مقصد حماس قیادت کو نشانہ بنانا تھا۔

عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں حماس کے رہنما خلیل الحیا جاں بحق ہوگئے جو غزہ مذاکراتی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔

رائٹرز نے دوحہ سے ایک تصویر جاری کی ہے جس میں دھواں آسمان کی طرف بلند ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ اس کے علاوہ اخبار “Axios” کے رپورٹر باراک راویڈ نے بھی تصدیق کی ہے کہ دھماکے حماس کے اعلیٰ رہنماؤں پر ممکنہ قاتلانہ حملے کا حصہ تھے۔

سویڈن کی ویب سائٹ Omni اور اردنی خبر رساں ادارے Roya News نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ دھماکے حماس کے ہیڈکوارٹر کے قریب ہوئے اور ان کے اسرائیلی حملہ ہونے کا شبہ ہے۔

تاحال قطر اور اسرائیل کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات تاحال ابتدائی مرحلے میں ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا