نیپال میں کرپشن اور سوشل میڈیا پر عائد پابندیوں کے خلاف ملک بھر کے نوجوان سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے وزیراعظم ہاؤس اور وزرا کے گھروں پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی اور آگ لگا دی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ مظاہرین، جن میں اکثریت نوجوانوں کی تھی، وزیر توانائی کے گھر میں داخل ہو گئے اور وہاں رکھی تجوری سے پیسے نکال کر چھت پر ہوا میں لٹانے کے ساتھ کچھ نوٹ آگ میں جلا دیے۔ سڑکوں پر ہر جانب نوٹ بکھرے ہوئے تھے اور کچھ افراد نے انہیں اپنے ہمراہ بھی لے گئے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ پیسہ وزرا نے عوامی خدمت کے بجائے ناجائز طریقے سے کمایا تھا اور اسی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔






