پشاور میں پولیس نے سوشل میڈیا پر فحش اور غیر اخلاقی مواد اپلوڈ کرنے پر ایک خاتون کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق معاشرتی برائیوں کے سدباب اور نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچانے کے لیے سوشل میڈیا پر بے حیائی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
تھانہ گلبہار پولیس نے گرفتار خاتون ٹک ٹاکر کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ کیپٹل سٹی پولیس نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔
اس سے قبل بھی پشاور کے مختلف علاقوں سے خواتین اور نوجوان ٹک ٹاکرز کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔






