غیرقانونی بھرتیوں کا کیس: پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور

0
129

لاہور: اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی۔

جج جاوید اقبال وڑائچ نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت کی، جہاں سرکاری وکیل تنویر چودھری ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران پرویز الہٰی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ان کے موکل کی طبیعت ناساز ہے، اس لیے حاضری سے استثنا دیا جائے۔ عدالت نے یہ درخواست منظور کر لی۔

دوسری جانب شریک ملزمان اعجاز، زوہیب اور حیدر شفقات نے اپنی بریت کی درخواستیں دائر کیں، جن پر عدالت نے اینٹی کرپشن حکام کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے۔ شریک ملزم مختار رانجھا کی بریت کی درخواست پر بھی اگلی تاریخ پر دلائل مانگے گئے ہیں۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا