کراچی کے ندی نالوں پر قبضوں اور ناقص انتظامات کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے: خالد مقبول صدیقی

0
142

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ شہر کے ندی نالوں کے اطراف غیر قانونی گوٹھ بسانے اور تجاوزات کی اصل ذمہ دار سندھ حکومت ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ بارش کی پیشگی اطلاع کے باوجود انتظامات نہ کرنا سندھ حکومت اور بلدیاتی نمائندوں کی مجرمانہ غفلت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن پر قبضہ کر کے ادارے کو تباہ کیا، جس کے نتیجے میں بارش کے بعد ناگن چورنگی، قیوم آباد، ایم نائن، ناظم آباد، نارتھ کراچی، ملیر، گڈاپ اور شاہراہ فیصل سمیت کئی علاقے اور مرکزی سڑکیں زیرِ آب آ گئیں۔

ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ اربوں روپے سے بننے والی شاہراہ بھٹو کا بارش میں بہہ جانا پیپلز پارٹی کی کرپشن کی بدترین مثال ہے۔ ان کے بقول غیر مقامی سندھ حکومت، بلدیاتی نمائندوں اور سرکاری افسران نے کراچی کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں حق پرست اراکین اسمبلی اور کارکنان کو امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا