الیکشن کمیشن نے رانا ثناء اللہ کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

0
184

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رانا ثناء اللہ کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ پنجاب سے جنرل سیٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے۔ نوٹیفکیشن لاہور ہائی کورٹ میں زیر التوا مقدمہ کے فیصلے سے مشروط کر کے جاری کیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن گزشتہ روز منعقد ہوا تھا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کیا، تاہم نام واپس نہ لینے کی وجہ سے بیلٹ پیپر پر ن لیگ کے رانا ثناء اللہ اور پی ٹی آئی کی سلمیٰ اعجاز کے نام موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا