جنوبی افریقا ویمنز کرکٹ ٹیم کل لاہور پہنچے گی

0
136

پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کے لیے جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیم کل رات لاہور پہنچے گی، جبکہ پانچ ارکان جمعہ کی صبح پہنچیں گے۔

میچز کی میزبانی قذافی اسٹیڈیم کرے گا اور میچ دن ساڑھے تین بجے شروع ہوں گے۔ پہلا ون ڈے 16 ستمبر، دوسرا 19 اور تیسرا 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ داخلہ فیملیز کے لیے مفت ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان ویمنز ٹیم اس وقت لاہور میں کیمپ میں سیریز کی تیاری کر رہی ہے۔

سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیمیں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں حصہ لیں گی، جو 33 ستمبر سے بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہوگا، اور پاکستانی ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا