پیکا ایکٹ: 372 غیر قانونی مقدمات درج ہونے کا انکشاف

0
114

اسلام آباد میں قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں بتایا گیا کہ شہریوں کے خلاف صوبوں میں پیکا ایکٹ کے تحت 372 غیر قانونی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ پیکا ایکٹ 2025 میں تازہ ترین ترمیم کے بعد صوبے اب مقدمات درج نہیں کر سکتے، اور تمام مقدمات وفاقی این سی سی آئی اے کو بھیجے جائیں گے۔

اجلاس میں صحافیوں کے خلاف مقدمات کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں، جس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں 19 مقدمات درج ہیں، جن میں کسی صحافی کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ این سی سی آئی اے نے 1214 مقدمات درج کیے، جن میں 10 صحافیوں کے خلاف ہیں۔

قائمہ کمیٹی نے صوبوں میں غیر قانونی مقدمات کے اندراج پر ذیلی کمیٹی تشکیل دی تاکہ تمام غیر قانونی کارروائیوں کی تحقیقات کی جا سکیں۔

کمیٹی نے واضح کیا کہ پیکا ایکٹ میں ترامیم کے بعد صوبوں میں درج تمام مقدمات غیر قانونی ہیں اور ان کے متعلق مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا