یورپی شوٹنگ مقابلے ،پاکستان کے اسد واحد ٹاپ 5 میں شامل

0
142

پاکستان کے ماہر نشانہ باز اسد واحد نے برطانیہ کے بزلی شوٹنگ گراؤنڈ میں ہونے والی 2025 کی یورپی ایف کلاس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے سخت موسمی حالات اور دنیا کے بہترین 208 شوٹرز کا مقابلہ کرتے ہوئے 90 گولیوں میں 449 پوائنٹس حاصل کیے۔

ایونٹ میں امریکہ، کینیڈا، جرمنی، اٹلی، جنوبی افریقہ، آئرلینڈ، برطانیہ، پولینڈ، لیتھوانیا اور پاکستان سمیت 400 سے زائد شوٹرز نے حصہ لیا۔ مقابلے کے دوران کھلاڑیوں کو 800، 900 اور 1000 گز کے فاصلے پر چھ مراحل سے گزرتے ہوئے نشانہ بازی کرنی پڑی۔

اسد واحد پانچویں نمبر پر رہے اور ٹاپ 5 میں شامل ہونے والے واحد غیر امریکی شوٹر بنے۔ یہ ان کی غیرمعمولی مہارت، تحمل اور حوصلے کا مظاہرہ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا