ایتھوپیا نے افریقہ کے سب سے بڑے ڈیم کا افتتاح کر دیا، مصر اور سوڈان کو خدشات

0
167

ایتھوپیا نے دریائے نیل پر تعمیر کیے گئے گرینڈ ایتھوپین رینیسنس ڈیم کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے، جسے افریقہ کا سب سے بڑا ہائیڈرو الیکٹرک منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے پر 5 ارب ڈالر کی لاگت آئی ہے اور اس سے لاکھوں افراد کو بجلی فراہم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

ایتھوپیا کے مطابق یہ ڈیم ملک کی توانائی خودکفالت کی طرف ایک اہم سنگ میل ہے۔

تاہم اس منصوبے نے خطے میں تنازع کو بڑھا دیا ہے، کیونکہ دریائے نیل کے ڈاؤن اسٹریم پر مصر اور سوڈان کو خدشہ ہے کہ ڈیم کی وجہ سے پانی کا بہاؤ کم ہو سکتا ہے، جس سے ان کے زرعی اور پینے کے پانی کے ذخائر متاثر ہو سکتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا