پاکستان اور پیراگوے کے درمیان ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ٹو کے مقابلے کل سے شروع ہوں گے

0
119

اسلام آباد: پاکستان اور پیراگوے کے درمیان ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ٹو کے مقابلے کل سے شروع ہو رہے ہیں، جہاں پاکستانی ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق بھی ایکشن میں ہوں گے۔

اسونسیون کے کلے کورٹ پر پاکستانی ٹیم نے بھرپور پریکٹس کر کے اپنی تیاری مکمل کی ہے۔ اس سے قبل ٹیم نے ایک ہفتے کا تربیتی کیمپ ترکی میں بھی لگایا تھا۔

دو روزہ مقابلوں میں اعصام الحق اور عقیل خان ڈبلز مقابلوں میں حصہ لیں گے، جبکہ سنگلز میں مزمل مرتضیٰ، حذیفہ عبدالرحمان اور میکائل علی بیگ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ورلڈ گروپ ٹو کے اس ٹائی کی فاتح ٹیم گروپ ون میں رسائی حاصل کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا