نو اور دس ستمبر کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی تین کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی یافتہ فتنۃ الخوارج کے 19 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مہمند کے علاقے گلونُو میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا گیا، جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بھی آپریشن کیا گیا جہاں مزید 4 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ضلع بنوں میں ایک اور کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک کیا گیا۔
ہلاک شدہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ دہشت گرد مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور پاک فوج ملک سے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔






