موسمیاتی تبدیلی گلوبل سکیورٹی تھریٹ ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے

0
141

اسلام آباد: وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ آئندہ مون سون کے لیے ابھی سے تیاریاں شروع کرنا ہوں گی اور تمام اداروں کو بچوں کے بہتر مستقبل اور محفوظ ماحول کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ملک ہے، وزیراعظم نے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کی ہے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام کے ساتھ تعاون جاری ہے، جبکہ سیالکوٹ اور نارووال میں بارش سے شدید نقصان ہوا اور 900 افراد جاں بحق ہوئے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے موسمیاتی تبدیلی کو گلوبل سکیورٹی تھریٹ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ستلج، راوی اور چناب کے علاقوں میں صورتحال کنٹرول میں ہے، 24 لاکھ پنجاب اور ڈیڑھ لاکھ سندھ کے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے، اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔ 16 سے 18 ستمبر کے دوران وسطی پنجاب اور آزاد کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا