گلگت بلتستان: پاکستان کی مختلف علاقوں کی خواتین کوہ پیماؤں کی ٹیم نے 5,400 میٹر بلند بری لا چوٹی سر کر کے تاریخی کامیابی حاصل کی۔ ٹیم میں اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی خواتین شامل تھیں۔
مہم 7 ستمبر کو اسکردو سے شروع ہوئی اور 10 ستمبر کو چوٹی سر کی گئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹیم کو مبارکباد دی اور وزیر اعظم ہاؤس مدعو کیا۔ الپائن کلب آف پاکستان نے اس کامیابی کو خواتین کی ہمت اور صلاحیت کا مظہر قرار دیا، جبکہ معروف کوہ پیماء ساجد سدپارا نے کہا کہ یہ کامیابی آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔






