راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق عراقی ایئر فورس کے کمانڈر جنرل غالب محمد رادی اسلام آباد کے ایئر ہیڈکوارٹرز پہنچے۔
انہوں نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی، جس میں پیشہ ورانہ دلچسپی، باہمی تربیت، استعدادکار اور ایوی ایشن صنعت میں ترقی پر بات چیت ہوئی۔
دونوں افسران نے پاک عراق تاریخی تعلقات اور ایئر فورس کی تربیت میں تعاون پر زور دیا اور مشترکہ مشقیں و تربیتی اقدامات پر اتفاق کیا۔






