دبئی: ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔
منتظمین کے مطابق میچ کے 90 فیصد ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں، جبکہ جنرل انکلوژر کے تقریباً تمام ٹکٹس بھی ختم ہو چکے ہیں۔
ٹکٹس کی کم از کم قیمت 750 درہم (تقریباً 57 ہزار روپے) اور پریمیئم ٹکٹس 3500 درہم (تقریباً 2 لاکھ 70 ہزار روپے) میں دستیاب ہیں۔
شائقین کے لیے دبئی کرکٹ اسٹیدیم کے قریب ٹکٹس باکس میں بھی ٹکٹس دستیاب ہیں، اور آن لائن ونڈو بھی کھولی گئی تاکہ شائقین بروقت اپنی نشستیں یقینی بنا سکیں۔
پاک بھارت میچ 14 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا اور یہ شائقین کا سب سے پسندیدہ مقابلہ سمجھا جاتا ہے۔






