ابوظبی میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹ سے شکست دی۔
ہانگ کانگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 143 رنز بنائے، نزاکت خان 42 اور ذیشان علی 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
بنگلادیش کے تسکین احمد، تنزیم حسن اور رشاد حسین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں کپتان لٹن داس کے 59 اور توحید ردائے کے ناقابلِ شکست 35 رنز کی بدولت بنگلادیش نے 18ویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔
ہانگ کانگ کے عتیق اقبال نے 2 وکٹیں لیں۔ بنگلادیش نے ایونٹ کا پہلا میچ جیتا جبکہ ہانگ کانگ مسلسل دوسری شکست سے دوچار ہوا۔






