پنجاب میں سیلاب متاثرین کی 3 کشتیاں الٹ گئیں

0
214

پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشتی الٹنے کے 3 واقعات پیش آئے۔ دو دن میں ایسے 6 حادثات ہوئے جن میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 67 کو بچا لیا گیا۔ لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔

جلالپور پیروالا میں 28 افراد کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد جاں بحق، 19 کو بچا لیا گیا جبکہ 4 لاپتا ہیں۔ موضع دراب پور میں 19 افراد کی کشتی ڈوبی، 18 کو بچا لیا گیا اور ایک بچی کی لاش ملی۔

بہاول نگر میں کشتی الٹنے سے دو افراد لاپتا جبکہ 20 کو ریسکیو کیا گیا۔ تحصیل اُچ شریف میں کھانا لے جانے والے تین افراد کو بھی بروقت بچا لیا گیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اعلان کیا کہ اب تمام پرائیویٹ کشتیاں ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں چلیں گی اور اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا