نیتن یاہو کے ایک اور انتہائی متنازعہ منصوبے پر دستخط

0
189

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے مغربی کنارے کی متنازع یہودی بستی مالے ایڈیومن میں آباد کاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط کر دیے اور فلسطینی ریاست کے قیام کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ خطہ ہمارا ہے۔

نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ یہاں ہزاروں نئے گھر تعمیر کیے جائیں گے، حالانکہ یہی علاقہ مستقبل کی فلسطینی ریاست کا حصہ تصور کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ورثے اور سیکیورٹی کا ہر صورت تحفظ کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق منصوبے کو اسرائیلی وزارت دفاع پہلے ہی منظور کر چکی ہے، جس سے مغربی کنارہ دو حصوں میں تقسیم ہو جائے گا اور مشرقی یروشلم کٹ جائے گا۔ اس منصوبے پر ایک ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

یہ اقدام قطر پر اسرائیلی فضائی حملے کے دو دن بعد سامنے آیا ہے، جس کی دنیا بھر میں مذمت کی گئی تھی۔ بیشتر ممالک مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کو غیر قانونی اور امن عمل کے لیے خطرہ قرار دیتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا