خواجہ آصف نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

0
174

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے غزہ پر مظالم، قطر پر حملے، سیلاب اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہداء کی قربانیوں پر کوئی بیان نہیں دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر خواجہ آصف نے لکھا کہ عمران خان کے اقتدار کے بعد کئی بڑے واقعات پیش آئے لیکن ان کے اکاؤنٹ پر پاک فوج کو مبارکباد، شہداء سے اظہار یکجہتی یا سیلاب زدگان کے لیے ہمدردی کا کوئی پیغام نظر نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف ذاتی سہولتوں، ملاقاتوں اور جیل کی شکایات پر بات کرتے ہیں، لیکن قومی مسائل پر خاموش رہتے ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کی قیادت کا دعویٰ کرنے والے عمران خان کو چاہیے کہ فلسطین پر ظلم اور وطن کے شہیدوں کے لیے کم از کم دعائیہ کلمات ہی ادا کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا