سیلاب متاثرین کی بحالی ترجیح ہے،انعام باری

0
186

کوٹ ادو:ڈپٹی ڈائریکٹراین سی ایچ ڈی انعام باری سرانی کاسیلاب متاثرین کے کیمپ کا دورہ، متاثرہ خاندانوں سے ملاقات اور مسائل سنے،اس بارے تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر آپریشن پنجاب این سی ایچ ڈی ساجد علی کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی انعام باری سرانی نے سیلاب متاثرین کے کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنے،اس موقع پر انہوں نےحکام کو ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین کےدرمیان راشن کی تقسیم شفاف اورباقاعدگی سے کی جائےتاکہ تمام متاثرہ خاندان بروقت ریلیف حاصل کرسکیں،انعام باری سرانی نے کہا کہ متاثرین کی بحالی اور ان کی ضروریات پوری کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئےتمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے،بعدازاں انہوں نےسیلاب متاثرین میں کھانا بھی تقسیم کیا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا