مالاکنڈ لیویز فورس کے 99 اہلکاروں کو ریٹائرڈ کر کے فارغ کر دیا گیا ہے۔ نئے ڈپٹی کمشنر فیاض خان شیرپاؤ نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے بعد اہلکاروں کی تمام امیدیں ختم ہو گئیں۔
اہلکاروں نے عدالتی جنگ اور احتجاج بھی کیا، عدالت نے ان کے حق میں فیصلہ دیا لیکن صوبائی کابینہ کے ترمیم شدہ رولز کے تحت ریٹائرمنٹ برقرار رہی۔
ریٹائرڈ ہونے والوں میں 4 صوبیدار، 5 نائب صوبیدار، 15 حوالدار، 17 نائیک، 25 لارنس نائیک اور 34 سپاہی شامل ہیں۔ زیادہ تر اہلکار غریب خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں اور بے روزگاری کے خدشات کا سامنا کر رہے ہیں۔






