قطر نے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس طلب کرلیا

0
168

دوحہ: اسرائیلی حملے کے بعد قطر نے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس اتوار اور پیر کو دوحہ میں ہوگا اور حماس کے رہنماؤں پر اسرائیل کے حملے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

قطری وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم آل ثانی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیلی حملہ انتہائی خطرناک اور ریاستی دہشت گردی کے مترادف ہے، اور قطر اپنی سلامتی اور خودمختاری کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرے گا۔

اسرائیلی حملے کے بعد امیرِ قطر نے امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات کی، جس میں صدر نے قطر کے ساتھ امریکی یکجہتی کا اعادہ کیا اور حملے کی مذمت کی۔ امیر نے بتایا کہ قطر اس حملے کو اسرائیل کی لاپرواہی پر مبنی مجرمانہ کارروائی سمجھتا ہے اور اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا