ڈھاکا یونیورسٹی انتخابات ، پاکستان کا حامی طلبا گروپ چھاترا شِبیر کامیاب

0
138

ڈھاکا: ڈھاکا یونیورسٹی کے طلبہ یونین انتخابات میں پاکستان حامی طلبہ تنظیم اسلامی چھاترا شِبیر نے نائب صدر، جنرل سیکریٹری اور اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری کی تمام نشستیں جیت لیں۔

ابو شادک قیوم نے 14,042 ووٹ لے کر نائب صدر، ایس ایم فرہاد 10,794 ووٹ کے ساتھ جنرل سیکریٹری اور محی الدین خان 11,772 ووٹ کے ساتھ اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔

78 فیصد سے زائد طلبہ نے ووٹ دیا، اور چیف ریٹرننگ آفیسر نے انتخابات کو شفاف قرار دیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق نتائج بنگلا دیش میں نئی سیاسی فضا اور بھارت کے منفی بیانیے کے لیے اہم پیغام ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا