صدر آصف علی زرداری چین کے سرکاری دورے پر روانہ

0
158

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری بیجنگ حکومت کی خصوصی دعوت پر چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے۔

ترجمان کے مطابق صدر زرداری 12 سے 21 ستمبر تک چین میں قیام کریں گے، اس دوران وہ چنگدو، شنگھائی اور شِنجیانگ میں صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

دورے میں پاکستان اور چین کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعاون پر بات ہوگی، جب کہ سی پیک سمیت مستقبل کے رابطہ کاری منصوبے بھی زیر غور آئیں گے۔

ترجمانِ صدر کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنائے گا اور خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا