توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی ٹرائل رکوانے کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

0
122

اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ٹرائل رکوانے اور اپیل کی جلد سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

یہ اپیل بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کی وساطت سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے نومبر 2024 میں بریت کی درخواست مسترد کی تھی، جس کے خلاف جنوری 2025 میں اپیل دائر کی گئی تھی۔

درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ اپیل کی آخری سماعت اپریل میں ہوئی، جس کے بعد سے معاملہ التوا کا شکار ہے، جب کہ دوسری جانب ٹرائل کورٹ غیر معمولی تیزی سے کارروائی آگے بڑھا رہی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اگر اپیل پر فیصلہ آنے سے پہلے ٹرائل مکمل ہوگیا تو اپیل کا مقصد ختم ہو جائے گا۔ اسی لیے استدعا کی گئی ہے کہ اپیل کے فیصلے تک ٹرائل روکا جائے تاکہ درخواست گزار کے بنیادی حقوق متاثر نہ ہوں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا