ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے اغوا کیس میں اہم پیش رفت: ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

0
142

سلام آباد: ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ اغوا اور قتل کی دھمکیوں کے مقدمے میں گرفتار ملزم حسن زاہد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں سماعت کے دوران ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چوہدری کے روبرو پیش کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی تاہم عدالت نے اسے مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ملزم حسن زاہد ایک مبینہ اغوا کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا جا چکا ہے، جب کہ اس کے خلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج ہے۔

سامعہ حجاب نے الزام لگایا ہے کہ حسن زاہد نے نہ صرف انہیں گھر کے باہر سے اغوا کرنے کی کوشش کی بلکہ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ بعد ازاں ایک ویڈیو بیان میں سامعہ نے انکشاف کیا کہ حسن زاہد ان کا منگیتر تھا، تاہم رشتہ ختم ہوچکا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا