آئی ایم ایف مذاکرات سے قبل ایف بی آر کو 2 ہفتوں میں 1100 ارب روپے اکٹھا کرنے کا چیلنج

0
60

اسلام آباد: آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ مذاکرات سے قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو صرف دو ہفتوں میں 1100 ارب روپے جمع کرنے کا مشکل ہدف دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزے کے دوران ریونیو اہداف پر سخت بحث متوقع ہے۔ جولائی سے ستمبر تک کے لیے مجموعی ریونیو ہدف 3083 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، جس کے حصول کے لیے ستمبر کے بقیہ دنوں میں ریکارڈ وصولیاں کرنا ہوں گی۔

اعداد و شمار کے مطابق ہدف کے حصول کے لیے ایف بی آر کو 21 فیصد گروتھ دکھانی ہوگی، تاہم جولائی اور اگست میں یہ شرح محض 15 فیصد رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب اور یوٹیلیٹی بلز کے بحران نے ریونیو گروتھ کو بری طرح متاثر کیا ہے، جس کی وجہ سے مقررہ ہدف تک پہنچنا مزید دشوار ہو گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا