پاکستان اور بحرین منشیات کی روک تھام میں تعاون بڑھانے پر متفق

0
156

راولپنڈی: پاکستان اور بحرین نے منشیات کی روک تھام کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا ہے۔
بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللہ الخلیفہ 10 رکنی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ راولپنڈی میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے ہیڈکوارٹرز پہنچے۔

ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبد المعید اور سینئر افسران نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری وزارتِ داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول کیپٹن (ریٹائرڈ) خرم آغا اور آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی بھی موجود تھے۔

ڈی جی اے این ایف نے بحرینی وزیر داخلہ کو اے این ایف کی آپریشنل کامیابیوں، تربیتی پروگرامز اور منشیات کی طلب میں کمی کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ محدود وسائل کے باوجود اے این ایف نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔

بحرینی وزیر داخلہ نے پاکستان کی انسداد منشیات کارکردگی کو سراہا اور تعاون کو مزید مستحکم بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے خلیج تعاون ممالک (GCC) کے ساتھ جاری اقدامات کی تعریف کی اور مستقبل میں مشترکہ کوششوں میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللہ الخلیفہ نے کہا کہ بحرین انسداد منشیات اور تربیت کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا