مری اور کوٹلی ستیاں میں پرائس کنٹرول کی کارروائی،بھاری جرمانے عائد

0
60

راولپنڈی: ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر تحصیل مری اور تحصیل کوٹلی ستیاں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے آٹے کی ذخیرہ اندوزی اور مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق متعدد چھاپے مارے گئے اور بھاری جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ روٹی کے نوٹیفائیڈ ریٹس سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر مری نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ناجائز منافع خوری کے خاتمے کے لیے یہ کارروائیاں دونوں تحصیلوں میں جاری رہیں گی۔ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اور انتظامیہ آٹے اور روٹی کی فروخت کے سرکاری نرخ یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا