کراچی کے وسائل ہڑپ کیے جا رہے ہیں، حکومتیں ناکام،حافظ نعیم الرحمان

0
196

کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ نظام کی ناکامی صرف پیپلز پارٹی کی نہیں، بلکہ انہیں اقتدار میں لانے والوں پر بھی عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی وسائل میں سب سے آگے ہے، مگر اس کے فنڈز ضائع کیے جا رہے ہیں۔ 3 ہزار 360 ارب روپے جو اے ڈی پی کے تحت کراچی کو ملنے تھے، وہ فراہم نہیں کیے گئے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پی ایف سی کا اجلاس پچھلے 15 سال سے نہیں ہوا، شاہراہ بھٹو اربوں روپے سے تعمیر ہوئی مگر اب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر مہران ایکسپریس وے جیسی حالت میں پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حب نہر کا افتتاح بلاول بھٹو نے کیا، مگر یہ منصوبہ اصل میں جماعت اسلامی کا تھا اور اب تباہی کے دہانے پر ہے۔

گرین لائن منصوبہ تین حکومتوں کے دوران مکمل نہ ہو سکا، ریڈ لائن منصوبہ بھی نامکمل ہے اور اس کی لاگت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پورا شہر ٹوٹی سڑکوں، گڑھوں اور مٹی کے ڈھیروں میں بدل چکا ہے، اور ایم کیو ایم، جے یو آئی اور پیپلز پارٹی سب ایک ہی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا