برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، سیلاب متاثرین کیلئے امداد کا اعلان

0
169

اسلام آباد: برطانیہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، اعلیٰ سطح کے روابط، خطے کی موجودہ صورتحال اور سیلاب و مون سون سے متاثرہ علاقوں میں تعاون کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور متاثرہ علاقوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے فوری ہنگامی امداد کے طور پر 30 لاکھ پاؤنڈ دینے اور مستقبل میں انسانی ہمدردی کی مزید معاونت فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بروقت امداد اور یکجہتی کے اظہار پر برطانوی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان برطانیہ کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا