ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع گریابند میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے کم از کم دس افراد کو ہلاک کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والوں میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤ نواز) کے سینئر رہنما اور مرکزی کمیٹی کے رکن بالا کرشنا بھی شامل ہیں۔ فوج کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں ماؤ نواز جنگجو مارے گئے۔
اس کارروائی میں بھارتی فوج کے ساتھ چھتیس گڑھ پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس، ضلعی پولیس یونٹ ای-30، سی آر پی ایف کی خصوصی فورس کمانڈو بٹالین فار ریزولیٹ ایکشن (کوBRA) سمیت دیگر فورسز نے حصہ لیا۔ تاہم مقامی عینی شاہدین نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج نے مین پور تھانہ کی حدود میں سرچ آپریشن کے دوران نہتے قبائلیوں پر گولیاں برسائیں۔





