خیبرپختونخوا میں آپریشنز: بھارتی سرپرستی یافتہ 35 دہشت گرد ہلاک، 12 جوان شہید

0
188

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم تنظیم فتنۃ الخوارج کے 35 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ وطن کے دفاع میں 12 بہادر سپوت شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے۔

بیان کے مطابق 10 سے 13 ستمبر کے دوران دو مختلف کارروائیاں کی گئیں۔ پہلی کارروائی ضلع باجوڑ میں ہوئی، جہاں اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 22 دہشت گرد مارے گئے۔

دوسرا آپریشن ضلع جنوبی وزیرستان میں کیا گیا، جہاں مزید 13 دہشت گرد انجام کو پہنچے۔ تاہم اس دوران 12 جوان مادرِ وطن پر قربان ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، اور یہ گروہ علاقے میں متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھا۔ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق ان حملوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں، جبکہ افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال ہونا تشویشناک امر ہے۔

پاکستان نے عبوری افغان حکومت سے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرے اور اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔

ترجمان کے مطابق علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج نے عزم دہرایا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے اس ناسور کو جڑ سے ختم کیا جائے گا، جبکہ جوانوں کی قربانیاں قوم کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا