لاہور: سستی گاڑیوں کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ بے نقاب، اہم رکن گرفتار

0
233

لاہور: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے شہریوں کو سستی گاڑیاں اور سرمایہ کاری کے نام پر لوٹنے والے گروہ کے ایک رکن کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم زنیر کو حراست میں لیا، جو رائل بلیو انٹرپرائزز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی میں بزنس ڈویلپمنٹ افسر کے طور پر فراڈ کر رہا تھا۔

ملزم اور اس کے ساتھی اب تک 37 شہریوں سے 4 کروڑ 51 لاکھ روپے سے زائد رقم ہتھیا چکے ہیں۔ یہ گروہ شہریوں کو کم مارک اپ پر گاڑیاں لیز پر دینے کا جھانسہ دیتا تھا اور 20 فیصد ڈاؤن پیمنٹ وصول کرنے کے بعد غائب ہو جاتا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ساتھیوں کے ساتھ مل کر کئی شہریوں کو اسی طریقہ واردات سے نشانہ بنا چکا ہے۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا