ٹوکیو: ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 کا آغاز شاندار انداز میں ہوگیا۔ ایونٹ کے ابتدائی سیشن میں کینیڈا اور اسپین نے ایک ایک گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔
کینیڈا کے ایون ڈنفی نے 35 کلو میٹر واک میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ خواتین کے مقابلے میں اسپین کی ماریہ پریز نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا۔
پاکستان کی امیدوں کا مرکز جیولن تھرو اسٹار ارشد ندیم 17 ستمبر کو ایکشن میں دکھائی دیں گے اور میڈل کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گے۔ پاکستانی شائقین کی نظریں اس بڑے دن پر جمی ہیں۔






