انصاف میں سائل کا مفاد مقدم ہونا چاہیے،چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی

0
189

مظفر آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدلیہ کو انصاف فراہم کرنے کے سفر میں کئی چیلنجز کا سامنا ہے، تاہم ججز یا وکلا کے بجائے ہمیشہ سائل کا مفاد مقدم ہونا چاہیے۔

وہ آزاد جموں و کشمیر جوڈیشل کانفرنس کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ چیف جسٹس نے کانفرنس کی 50 ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس تقریب میں شرکت ان کے لیے اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی عدلیہ عوام کو انصاف فراہم کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے اور وہاں کی سپریم کورٹ نے جرات اور عزت کے ساتھ خطے میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ آزاد کشمیر کی عدلیہ کو مقدمات کی بڑھتی ہوئی تعداد، ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی، اور خواتین و بچوں کی انصاف تک رسائی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔

چیف جسٹس نے اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے سپریم کورٹ کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ بینچ اور بار کے تعلقات مثبت اور مضبوط ہونے چاہئیں، کیونکہ اس کے بغیر قانون کی حکمرانی اور عدالتی اصلاحات ممکن نہیں۔

انہوں نے عدلیہ میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی اہمیت پر بھی زور دیا اور آزاد کشمیر کی عدلیہ کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا