وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بنوں کا دورہ، دہشت گردی کے خلاف اہم فیصلوں کا امکان

0
71

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت بنوں کے دورے پر ہیں جبکہ وزیراعظم شہباز شریف بھی وہاں پہنچ رہے ہیں، جہاں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کا جائزہ لیا جائے گا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق عسکری اور سیاسی قیادت کی ملاقات میں انسدادِ دہشت گردی کی موجودہ حکمتِ عملی پر تفصیلی مشاورت ہوگی اور اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع باجوڑ اور ضلع جنوبی وزیرستان میں فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے 12 جوانوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں، پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت پرعزم ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا