مریم اورنگزیب کا رات گئے سیلاب متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ، ریلیف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت

0
206

علی پور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب رات گئے علی پور کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں جہاں انہوں نے ریسکیو آپریشنز کا جائزہ لیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔

شدید سیلابی ریلوں کے باعث متعدد دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں اور سینکڑوں افراد محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے سیت پور اور لتی ماڑی کا ہنگامی دورہ کیا اور انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت دی۔ ان کے دورے کے دوران متاثرہ علاقوں میں براہِ راست نگرانی میں انخلا جاری رہا، جبکہ دور دراز علاقوں تک رسائی کیلئے کشتیوں اور بیڑوں کے ذریعے ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے۔

پنجند کے مقام پر سینئر وزیر کو سیلابی صورتحال اور انخلا آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں وہ امدادی سامان، ٹینٹ، خوراک اور پینے کا صاف پانی لے کر خود متاثرہ خاندانوں تک پہنچیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا اور بنیادی سہولیات جیسے شیلٹر، ادویات اور راشن فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف خود علی پور میں جاری ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی کر رہی ہیں اور حکومت کی پوری مشینری متاثرین کی مدد میں مصروف عمل ہے۔

سینئر وزیر نے واضح کیا کہ کوئی بھی متاثرہ خاندان امداد سے محروم نہیں رہے گا اور ہر ممکن سہولت فوری فراہم کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا