کرس گیل بھی پاک بھارت ٹاکرے کے منتظر

0
185

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج اوپنر اور ’’یونیورس باس‘‘ کے نام سے مشہور کرس گیل نے بھی پاک بھارت میچ کے لیے پرجوش ردعمل دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں کرس گیل نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ہمیشہ شائقین کو جوش دلاتا ہے، آج کا میچ بھی سنسنی خیز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے کئی سپر اسٹارز اب ٹیموں کا حصہ نہیں ہیں، یہ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان ایک نیا دور ہے، جہاں نیا جوش اور نیا ماحول نظر آئے گا۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم ممکنہ طور پر عمان کے خلاف فتح حاصل کرنے والی پلیئنگ الیون کے ساتھ ہی میدان میں اترے گی، تاہم فاسٹ بولر حارث رؤف کی شمولیت کا فیصلہ پچ دیکھ کر کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا