کانگو میں کشتی حادثات، 193 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد لاپتہ

0
173

کنشاسا: افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں دو مختلف کشتی حادثات کے نتیجے میں کم از کم 193 افراد جاں بحق اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پہلا حادثہ 10 ستمبر کو صوبہ ایکواٹور کے علاقے بسنکسو میں پیش آیا، جہاں ایک موٹرائزڈ کشتی الٹنے سے 86 افراد ہلاک ہوئے، جن میں بڑی تعداد طلبہ کی تھی۔ حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں جبکہ کئی افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

دوسرا بڑا حادثہ 11 ستمبر کو دریائے کانگو کے کنارے کولیلا کے مقام پر پیش آیا۔ 500 افراد سوار کشتی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث کشتی الٹ گئی۔ حادثے میں 107 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد افراد کو زندہ بچا لیا گیا، تاہم تقریباً 150 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

وزارتِ انسانی امور کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ کانگو میں کشتی حادثات عام ہیں جن کی بڑی وجہ اوورلوڈنگ اور حفاظتی انتظامات کی کمی بتائی جاتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا