بُلیدہ آپریشن: گرفتار 3 نوجوان بھارتی نیٹ ورک سے جڑے نکلے

0
176

بُلیدہ: سیکورٹی اداروں نے بُلیدہ میں کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے تین نوجوانوں کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ وہ بی ایل اے کے بھارتی نیٹ ورک سے منسلک تھے۔ ملزمان کے قبضے سے سیٹلائٹ فون، ڈرون فوٹیج اور خفیہ چیٹ لاگز برآمد ہوئے ہیں۔

تحقیقات کے مطابق گرفتار نوجوانوں میں شیہاق ولد نصرت اللہ نیٹ ورک کا مرکزی کردار تھا، جو سیٹلائٹ فون کے ذریعے براہِ راست انڈیا سے رابطے میں رہتا تھا اور “کوارڈینیٹر سیٹلائٹ ہب” کے طور پر کام کرتا تھا۔ اس کے قبضے سے تھریا سیٹ فون اور گوادر کے حساس راستوں کا نقشہ برآمد ہوا۔

دوسرا رکن وسیم ولد نصرت اللہ دشمن کے لیے فیلڈ ریکی کرتا تھا۔ اس کے زیرِ استعمال ڈرون سے جی پی ایس ڈیٹا اور 12 جی بی سے زائد ویڈیو فوٹیج برآمد ہوئی، جس میں سی پیک روٹس، سیکیورٹی چیک پوسٹس اور کانوائے کی نقل و حرکت ریکارڈ کی گئی تھی۔

تیسرا رکن عنایت اللہ ولد دُر محمد ایک انکرپٹڈ میسنجر ایپ کا ایڈمن تھا اور “پراجیکٹ سحر” نامی منصوبے کے تحت دشمن کو خفیہ ہدایات پہنچاتا تھا۔ اس کے قبضے سے چیٹ لاگز برآمد ہوئے جن میں نیٹ ورک کے اہم احکامات اور کوآرڈینیشن کی تفصیلات شامل تھیں۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں اور انکشافات کے بعد مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا