ایف آئی اے سائبر کرائمز ٹیم بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کے معاملے پر تحقیقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
عمران خان کے اکاؤنٹ سے ریاست مخالف مواد پوسٹ ہونے پر تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ تین رکنی ٹیم کی قیادت ایاز خان نے کی اور عمران خان سے ملاقات کرکے پوچھ گچھ کی۔
ذرائع کے مطابق ٹیم نے سوالات کیے کہ آپ کا ایکس اکاؤنٹ کون استعمال کرتا ہے، کہاں سے استعمال کیا جاتا ہے اور کس کو ایکسیس دیا گیا ہے؟ نیز، پوسٹس کے بارے میں علم ہے یا نہیں کہ وہ ریاست مخالف ہوتی ہیں؟
ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے جواب دیا کہ وہ نہیں بتائیں گے کہ اکاؤنٹ کون استعمال کرتا ہے۔ انہوں نے تحریری سوال نامہ مانگا اور کہا کہ جواب وکلاء کی موجودگی میں دیں گے۔
سائبر کرائمز ٹیم ایک گھنٹے سے زائد اڈیالہ جیل میں موجود رہی۔





