بھارت جنگ ہار گیا، کرکٹ کے میدان میں ہاتھ نہ ملانے کا مقصد خفت مٹانا ہے: عطا تارڑ

0
164


 

اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ جو قوم اخلاقی پستی کا شکار ہو وہ کھیل میں بھی سیاست لے آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھ جہاز گر گئے، جنگ ہار گئے اور اب کرکٹ میں ہاتھ نہ ملانے کی باتیں کر رہے ہیں، حالانکہ اسپورٹس مین اسپرٹ ہمیشہ قائم رہنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میچ ریفری کو جانبداری نہیں دکھانی چاہیے تھی، آئندہ فیصلہ پی سی بی کرے گا۔ دہشت گردی پر گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ دہشت گردوں کے سہولت کار بھی دہشت گرد ہیں، چاہے وہ کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں۔ قوم پہلے ہی 90 ہزار جانوں کی قربانی دے چکی ہے، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا