سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی، پیپلز پارٹی کو کیا ضرورت پڑگئی؟ عظمیٰ بخاری

0
242

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کے لیے پی ٹی آئی کافی تھی، پیپلز پارٹی کو کیا ضرورت پڑی؟

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کر رہا ہے، مریم نواز اور صوبائی انتظامیہ متاثرین کی دن رات مدد کر رہی ہے۔ پنجاب حکومت اپنے وسائل سے ریلیف فراہم کر رہی ہے، جبکہ سندھ میں کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا پھر بھی پیپلز پارٹی وفاق کو امداد مانگنے پر مجبور کر رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو سندھ کے عوام کی فکر کرنی چاہیے کیونکہ 2022 کے سیلاب متاثرین آج بھی امداد کے منتظر ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا