ہالی وڈ کے مشہور اداکار اور آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کار رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ترجمان کے مطابق ان کا انتقال امریکی ریاست یوٹاہ میں اپنی رہائش گاہ پر ہوا۔ موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔
ریڈفورڈ نے 60 اور 70 کی دہائی میں فلموں سے عالمی شہرت حاصل کی۔ 1980 میں فیملی ڈرامہ کی بہترین ہدایت کاری پر انہیں آسکر ایوارڈ دیا گیا۔
انہوں نے 2018 میں اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ رابرٹ ریڈفورڈ کے انتقال پر ہالی وڈ کی شخصیات اور مداحوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔






